ترکیہ کے پہلے محارب ڈرون طیارے کی دوسری کامیاب تجرباتی پرواز

ترکیہ کے پہلے، ڈرون محارب طیارے بائراکتار قزل الما نے دوسری اور سسٹم شناخت تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے: بائکار

1936964
ترکیہ کے پہلے محارب ڈرون طیارے کی دوسری کامیاب تجرباتی پرواز

ترکیہ کے پہلے محارب ڈرون طیارے 'بائراکتار قزل الما'  نے اپنی دوسری پرواز میں سسٹم کی شناخت کا ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

ڈرون طیاروں کی پیداواری کمپنی بائکار نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " کمپنی کے مکمل طور پر ذاتی سرمائے کے ساتھ تیار کردہ اور مکمل طور پر مقامی، ترکیہ کے پہلے، ڈرون محارب طیارے بائراکتار قزل الما نے دوسری اور سسٹم شناخت تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے"۔

بائکار انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور ٹیکنالوجی لیڈر سلجوق بائراکتار نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہمارے بائراکتار #KIZILELMA نے  تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ اللہ اس کے آفاق کو کشادہ کرے"۔



متعللقہ خبریں