ممالک فضائی مسافروں کو ماسک پہننےکا پابند بنائیں تو بہتر ہوگا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم ایکس بی بی 1٫5 کے تیزپھِیلاو کے سبب تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فضائی سیاحت کے دوران مسافروں کو ماسک پہننےکی تلقین کریں

1930901
ممالک  فضائی مسافروں کو ماسک پہننےکا پابند بنائیں تو بہتر ہوگا: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی نئی قسم ایکس بی بی 1٫5 کے تیزپھِیلاو کے سبب تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فضائی سیاحت کے دوران مسافروں کو ماسک پہننےکی تلقین کریں۔

 عالمی ادارہ صحت کی یورپی ڈاریکٹر کیتھرین اسمال ووڈ  نے ایکس بی بی  کورونا وائرس کی نئی قسم پر توجہ دلواتے ہوئے بتایا کہ طویل الفاصلہ پروازوں  کے دوران  ماسک پہنا جائے تو بہتر ہوگا۔

 طبی حکام  کا کہنا ہے کہ  وائرس کی یہ نئی قسم  تیزی سے پھیلتی ہے جس کی تازہ مثال امریکہ ہے جہاں  گزشتہ ہفتے  اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد27٫6 تک پہنچ گئی تھی ۔

 البتہ اس بارے میں فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا یہ وائرس ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کرے گا یا نہیں۔



متعللقہ خبریں