برازیل میں شدید بارشیں،2 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات  میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں

1913500
برازیل میں شدید بارشیں،2 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ

برازیل کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی ہے، مختلف حادثات  میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

برازیل کی ریاست پارانا میں کئی دنوں سے جاری بارشوں کے باعث  مٹی کے تودے گرنے سے  ہوئی جس کے باعث اہم بندرگاہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

اس آفت کے باعث مرکزی  شاہراہ  کا ایک حصہ بھی ٹوٹ گیا جبکہ سڑک پر موجود 20 گاڑیاں اور ٹرک بھی ریلے کے ساتھ بہہ گئے۔

امدادی  حکام کے مطابق ،خراب موسم اورمضافاتی علاقے کی وجہ سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں مدد کیلئے ڈرونز کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں