جزائر سولومن میں زلزلہ،ریکٹر اسکیل پر شدت 7 تھی

امریکہ کے تحقیقاتی ادارہ برائے ارضیات کےمطابق، یہ زلزلہ دارالحکومت ہونیرا سے 57 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں مقامی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجکر تین منٹ پر آیا جس کی شدت 7 تھی

1909188
جزائر سولومن میں زلزلہ،ریکٹر اسکیل پر شدت 7 تھی

 جزائر سولومن کے علاقے گوڈال کنال میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکہ کے تحقیقاتی ادارہ برائے ارضیات کےمطابق، یہ زلزلہ دارالحکومت ہونیرا سے 57 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں مقامی وقت کےمطابق دوپہر ایک بجکر تین منٹ پر آیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز پندرہ کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا ۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  سونامی کا خطرہ علاقے میں موجود نہیں ہے البتہ خطرناک امواج اس جزیرہ نما ملک سے ٹکرا سکتی ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں