ترکیہ کی قومی گاڑی تیار، 2023 میں 17 سے 18 ہزار گاڑیاں مارکیٹ میں آ جائیں گی

ہفتے کے دن صدر رجب طیب ایردوان شہریوں کو، پیداواری پٹّی سے اترنے والی، پہلی گاڑی سے متعارف کروائیں گے: وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک

1897786
ترکیہ کی قومی گاڑی تیار، 2023 میں 17 سے 18 ہزار گاڑیاں مارکیٹ میں آ جائیں گی

ترکیہ آٹوموبیل انٹرپرائزنگ گروپ TOGG سال 2023 میں 17 سے 18 ہزار گاڑیاں بنائے گا۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ضلع بُرصا کے علاقے گیملک میں TOGG  پیداواری فیکٹری  کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اور ہفتے کے دن صدر رجب طیب ایردوان شہریوں کو، پیداواری پٹّی سے اترنے والی، پہلی گاڑی سے  متعارف کروائیں گے"۔

وارانک نے کہا ہے کہ 2023 کی پہلی تہائی میں ہم نے گاڑی کی فروخت شروع کرنے کا ہدف قائم کیا ہے۔ کمپنی 2023 کے پہلے 3 ماہ میں 17 سے 18 ہزار تک گاڑیاں تیار کر کے مارکیٹ میں اتارنا چاہتی ہے۔ فی الوقت تجرباتی پیداوار دی جا رہی ہے۔ 29 اکتوبر کو فیکٹری کی تکمیل اور سلسلہ وار پیداوار کے آغاز کی تقریب منعقد ہو گی"۔

وزیرِ صنعت و تجارت مصطفیٰ وارانک نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترکیہ کا آٹوموبیل منصوبہ، گاڑیوں کی صنعت میں، ملکی ترقی کی ایک طویل جست ثابت ہو گا۔



متعللقہ خبریں