نیٹو کی یورپ میں فضائی مشقیں، 14 ممالک کے لڑاکا طیاروں کے شاندار مظاہرے

درجنوں جنگی طیاروں  کے حصہ  لینے والی  یہ مشقیں  خطہ  یورپ کے شمال مغرب میں  سر انجام پا رہی ہیں

1897949
نیٹو کی یورپ میں  فضائی مشقیں،  14 ممالک کے  لڑاکا طیاروں کے شاندار مظاہرے

نیٹو ممالک بڑی تعداد میں جنگی طیاروں کی شرکت سے یورپ میں ایٹمی مزاحمت  مشقیں کر رہے ہیں۔

نیٹو الائیڈ ایئر کمانڈ (AIRCOM) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا  ہے کہ اتحادی ممالک کی فضائیہ اس وقت ’سٹیڈ فاسٹ نون‘ مشق میں اپنی جوہری مزاحمت  صلاحیتوں کی آزمائش  کر رہی ہیں۔

درجنوں جنگی طیاروں  کے حصہ  لینے والی  یہ مشقیں  خطہ  یورپ کے شمال مغرب میں  سر انجام پا رہی ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسٹیڈ فاسٹ نون مشق ایک سالانہ معمول کی تربیتی سرگرمی ہے، بتایا گیا کہا ہے کہ ان  مشقوں میں 14 ممالک کے مختلف اقسام کے 60 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا ہے۔

ائیر کوم نے  اپنی   پوسٹ میں  ترک فضائیہ   کے ٹینکر طیاروں   کے بھی شامل ہونے والے بعض لڑاکا طیاروں کی تصاویر کو بھی جگہ دی ہے۔  جن میں ایک ترک پائلٹ بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔

30 اکتوبر تک جاری رہنے والی اسٹیڈ فاسٹ  مشقیں  میزبان ملک بیلجیم  ،  نارتھ سی اور برطانوی فضائی حدود میں  سر انجام دی جا رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں