جاپانی راکٹ خلا میں جاتے ہی پھٹ گیا

اس راکٹ پر تجارتی مقاصد کے تحت 8 مواصلاتی سیارے موجود تھے ،یہ راکٹ 26 میٹر طویل اور 95 ٹن وزنی تھا  جو کہ  خلا میں بھِجنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگیا

1891879
جاپانی  راکٹ خلا میں جاتے ہی پھٹ گیا

جاپانی ہوا بازی و خلائی ایجنسی سے وابستہ اپسیلسن -6 قسم کا ایک راکٹ ناکامی کا شکار ہو گیا ۔

ایجنسی کے مطابق، اس راکٹ کو جنوب مغربی جاپانی صوبے  کاگوشیما میں واقع  اوچی نورا خلائی مرکز سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 50 منٹ پر بھیجا گیا ۔

 اس راکٹ پر تجارتی مقاصد کے تحت 8 مواصلاتی سیارے موجود تھے ،یہ راکٹ 26 میٹر طویل اور 95 ٹن وزنی تھا  جو کہ  خلا میں بھِجنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہوگیا ۔

 ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس راکٹ کو بلندی پر جاتے ہی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس پر اسے بحفاظت طریقے سے ہمیں تباہ کرنا پڑا۔

 وزارت  تعلیم ،سیاحت اور سائنس اینڈ ٹیکنولوجی  نے اس راکٹ کی  تباہی کے اسباب جاننے کی کوشش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں