تنزانیہ نے یوگینڈا میں ایبولا وبا کے پھیلنے کے بعد 5 علاقوں میں ’ہیلتھ الرٹ‘ جاری  کردیا

تنزانیہ کے وزیر صحت امّی موالیمو نے بتایا کہ انہوں نے 5 ایسے خطوں کی نشاندہی کی ہے جہاں وبائی امراض کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اور انہوں نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں

1886065
تنزانیہ نے یوگینڈا میں  ایبولا وبا کے پھیلنے کے بعد 5 علاقوں میں ’ہیلتھ الرٹ‘ جاری  کردیا

تنزانیہ نے اپنے پڑوسی ملک یوگنڈا میں 23 افراد  کی ہلاکت سے  شروع ہونے والی ایبولا  کی وبا کے بعد 5 علاقوں میں ’ہیلتھ الرٹ‘ جاری  کردیا ہے۔

تنزانیہ کے وزیر صحت امّی موالیمو نے بتایا کہ انہوں نے 5 ایسے خطوں کی نشاندہی کی ہے جہاں وبائی امراض کا سب سے زیادہ خطرہ ہے اور انہوں نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وزیر  صحت مولیمو نے بتایا کہ کاگیرا، موانزا، مارا، گیتا اور کیگوما کے علاقوں میں الارم  جاری کردیا گیا ہے اور دوسرے شہروں کے ہوائی اڈے اور بس ٹرمینلز جہاں پڑوسی ممالک کے مسافر داخل ہوتے ہیں ان کی بھی نگرانی کی  جا رہی ہے۔

یوگنڈا میں ایبولا کے باعث اب تک 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

اس وبا کے خطرے کے پیش نظر کینیا اور روانڈا جیسے ممالک نے بھی سرحدوں پر اقدامات بڑھا دیے ہیں۔



متعللقہ خبریں