بائیڈن کے کورونا وبا ختم ہونے کے بیان پر یورپی ادارے کا رد عمل

"ہم اس معاملے میں  ابھی بھی  وسیع پیمانے پر کام کر رہے   ہیں چونکہ مہلک وبا کے اثرات تا حال  برقرار ہیں، اسٹیفن تھرس ٹرپ

1882494
بائیڈن کے کورونا وبا ختم ہونے کے بیان پر یورپی ادارے کا رد عمل

یورپین  میڈیسن ایجنسی  کے حکام نے  امریکی صدر جو بائیڈن    کے بیان  کہ "کورونا وبا   اب ختم ہو چکی ہے"  کے جواب میں کہا ہے کہ خطہ یورپ میں  یہ وبا تا حال برقرار ہے۔

ای ایم اے کے  طبی امور کے  سربراہ اسٹیفن  تھرس ٹرپ  نے  اپنے ادارے کی کورونا   وبا کے  حوالے سے پریس   کانفرس میں   جو بائیڈن کے  سی بی ایس ٹیلی ویژن  چینل کو انٹرویو میں    وبا کے ختم ہونے کے  بیان پر اپنے جائزے  پیش کرتے ہوئے کہا کہ " بائیڈن کے کیونکر اس نتیجے تک پہنچنے کا میں جواب نہیں دے سکتا ۔ ہمارے لیے یہ چیز واضح  ہے کہ  یورپ میں  وبا کا اثر جاری ہے، اور خطے میں اس بیماری کے پھیلاو کا سد باب کرنے کے لیے  یورپی یونین کے رکن  ممالک کو کووڈ۔19 ویکسین  کو تقسیم کرنے  کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔

انہوں نے  بائیڈن کے بیان کہ اب کوئی بھی ماسک نہیں پہنتا،  حالات بدل چکے ہیں  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ہم اس معاملے میں  ابھی بھی  وسیع پیمانے پر کام کر رہے   ہیں چونکہ مہلک وبا کے اثرات تا حال  برقرار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں