ایلون مسک نے ٹیسلا کے6٫88 ارب ڈالر مالیت کے حصص بیچ دیئے

معروف امریکی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے برقی گاڑیاں بنانے والی اپنی اس کمپنی کے 6.88 بلین ڈالرز کی مالیت کے شیئرز فروخت کردیے ہیں

1866153
ایلون مسک نے ٹیسلا کے6٫88 ارب ڈالر مالیت کے حصص بیچ دیئے

معروف امریکی ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے برقی گاڑیاں بنانے والی اپنی اس کمپنی کے 6.88 بلین ڈالرز کی مالیت کے شیئرز فروخت کردیے ہیں۔

خبر کے مطابق، ایلون مسک نے ٹیسلا کے شیئرز اس لیے فروخت کیے ہیں کہ اگر وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے قانونی جنگ ہار گئے تو یہ فنڈز ممکنہ ٹوئٹر معاہدے کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

ایلون مسک جولائی کے آغاز میں ٹوئٹر کو 44 بلین ڈالرز میں خریدنے کے اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

جس کے بعد ٹوئٹر نے ایلون مسک کو ٹوئٹر معاہدے کے لیے مجبور کرنے کے ارادے سے مقدمہ دائر کیا اور کمپنی پر ٹوئٹر معاہدے کے لیے دھوکا دہی اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد کو چُھپائے جانے کے الزامات کو مسترد کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ اب دونوں فریقین 17 اکتوبر کو اس مقدمے کی سماعت کا سامنا کریں گے۔

متعدد دستاویزات کے مطابق، مسک نے 5 اگست سے 9 اگست کے درمیان تقریباً 7.92 ملین شیئرز فروخت کیے ہیں، جس کے بعد ان کے پاس ٹیسلا میں اب تقریباََ 155.04 ملین شیئرز موجود ہیں یعنی وہ 15 فیصد سے کم شیئرز کے مالک ہیں۔

ایلون مسک کی جانب سے 6.9 بلین ڈالرز کی مالیت کے شیئرز کی فروخت کے بعد ایک سال سے بھی کم عرصے میں کمپنی کے اسٹاک کی فروخت 32 بلین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے



متعللقہ خبریں