"فائزر کی ویکسین کا نیا ورژن"ابتدائی تجربات پر غور
یورپی دواساز کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق کومیرنیٹی نامی اس دوا کو سارس کوویڈ ٹو اور اومی کرون کے زیریں ویرئینٹ بے اے 4 -5 کے خلاف ابتدائی تجربے کےلیے تیار کیا جائے گا
1865721
یورپی یونین فائزر بائیو این ٹیک کی کورونا کے خلاف تیار کردہ موثر ویکسین کا ایک نیا ورژن تیار کرنے کی تیاریوں میں ہے۔
یورپی دواساز کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق کومیرنیٹی نامی اس دوا کو سارس کوویڈ ٹو اور اومی کرون کے زیریں ویرئینٹ بے اے 4 -5 کے خلاف ابتدائی تجربے کےلیے تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی دوا ساز فرم فائزر اور جرمن بائیو این ٹیک کی تیار کردہ MRNA کوویڈ 19 ویکسین کو بھی سال 2020 میں استعمال کی منظوری ملی تھی ۔