ترکی میں اب تک منکی پاکس کے 5 واقعات سامنے آئے ہیں:وزیرصحت

وزیر صحت نےکہا کہ اب تک ملک میں منکی پاکس کے 5 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 4 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک تاحال قرنطینہ میں ہے

1862671
ترکی میں اب تک منکی پاکس کے 5 واقعات سامنے آئے ہیں:وزیرصحت

 وزیر صحت  فخر الدین قوجہ  نے  بتایا ہے کہ   ترکی میں اب تک منکی پاکس  کے 5 مریض سامنے آئے ہیں۔

 وزیر صحت نے  گزشتہ روز ایوان صدر میں کابینہ اجلاس کے بعد  اخباری نمائندوں  سے گفتگو کے دوران منکی پاکس وائرس کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک ملک میں منکی پاکس کے 5 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 4 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک تاحال قرنطینہ میں ہے۔

 وزیر صحت نے کہا کہ فی الوقت منکی پاکس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ،کورونا کا پہلا ویرئنٹ خطرناک تھا ،اس وقت اومی کرون  ویرئینٹ تیزی سے پھیل ضرور رہا ہے مگر اس کی علامات کافی کم ہیں۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ  کورونا ویکسین کی خو راکیں ضرور پوری کروائیں بالخصوص  عمر رسیدہ افراد اس بارے میں احتیاط کریں۔

 

 



متعللقہ خبریں