کرہ  ارض سے تقریباً ڈیڑھ ملین کلو میٹر کی دوری سے رنگین مناظر

جیمز ویب  ٹیلی سکوپ نے "13 برس سے زیادہ   پرانے ماضی  کی جانب دیکھتے  ہوئے" ابتک  عکس بندی کردہ  'قدیم ترین دور کے   گہری ترین  مناظر ' کو محفوظ کیا ہے

1854723
کرہ  ارض سے تقریباً ڈیڑھ ملین کلو میٹر کی دوری سے رنگین مناظر

امریکی ہوابازی و خلائی  ایجنسی ناسا نے  اسپیس ٹیلی سکوپ  جیمز ویب  کے کرہ  ارض سے تقریباً ڈیڑھ ملین کلو میٹر کی دوری سے رنگین مناظر کو  شیئر کیا ہے۔

جیمز ویب  ٹیلی سکوپ نے "13 برس سے زیادہ   پرانے ماضی  کی جانب دیکھتے  ہوئے" ابتک  عکس بندی کردہ  'قدیم ترین دور کے   گہری ترین  مناظر ' کو محفوظ کیا ہے۔

 امریکی صدر جو بائیڈن کی شرکت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ناسا نے زمین سے تقریباً 15 لاکھ کلومیٹر دور سے لی گئی تصاویر میں سے پہلی تصویر شائع کی۔

10 بلین ڈالر کی جیمز ویب دوربین کو 31 سالہ ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کے جانشین کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو اپنی  خدمات  کے اختتام کے قریب ہے۔

جیمز ویب خلائی دوربین 25 دسمبر کو لانچ کی گئی تھی اور مارچ میں اس نے ایک  ستارے  کو فوکس کرتے ہوئے  اپنی پہلی تصویر بھیجی تھی۔

اس بارٹیلی سکوپ نے 32 گھنٹوں کے دوران 72  مناظر پر مبنی  رنگین تصویریں  کرہ ارض کو  پہنچائی ہیں۔



متعللقہ خبریں