امریکہ نے کورونا ویکسین کی 105 ملین خوراکیں خرید لیں

امریکہ نے 105 ملین کووِڈ۔19 ویکسین خوراکوں کی فراہمی کا سمجھوتہ طے کر لیا ہے، ویکسین رواں موسمِ گرما میں فراہم کی جائے گی: فائزر بائیون ٹیک

1850069
امریکہ نے کورونا ویکسین کی 105 ملین خوراکیں خرید لیں

امریکہ نے، امریکن فارماسوٹیکل کمپنی فائزر اور جرمن بائیو ٹیکنالوجی فرم بائیون ٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی 105 ملین خوراکیں خرید لی ہیں۔

فائزر اور بائیون ٹیک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ حکومت نے 105 ملین کووِڈ۔19 ویکسین خوراکوں کی فراہمی کا سمجھوتہ طے کر لیا ہے۔ ویکسین رواں موسمِ گرما میں فراہم کی جائے گی۔

بیان کے مطابق نئی ویکسین کھیپ کے لئے امریکہ حکومت 3،2 بلین ڈالر ادا کرے گی۔

مذکورہ سمجھوتہ اومیکرون ویریئنٹ کے مقابل زیادہ موئثر اور اصل ویکسین سے زیادہ بلند قوت مدافعت پیدا کرنے کی اہل کووِڈ۔19 ویکسین  کی فراہمی سے متعلق ہے۔ یہ ویکسین امریکہ محکمہ خوراک و ادویات کی منظوری کی منتظر ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ حکومت کے فائزر اور بائیون ٹیک کے ساتھ  پہلے سمجھوتے میں ویکسین کی فی کس قیمت 19،50 ڈالر تھی  لیکن نئی اور زیادہ طاقتور ویکسین کی قیمت 30 ڈالر ہے۔

فائزر اور بائیون ٹیک نے کہا ہے کہ امریکہ انتظامیہ، مذکورہ ویکسین کی، 195 ملین اضافی ڈوز  بھی خرید سکتی ہے۔

اس طرح امریکہ حکومت نے 300 ملین کووِڈ۔19 ویکسین خوراکوں کی خرید کو ضمانت میں لے لیا ہے۔



متعللقہ خبریں