کورونا ابھی ختم نہیں ہوا،احتیاط کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

ڈاکٹر ٹیڈروس گیبرئیس نے انکشاف کیا کہ دنیا کے 6 میں سے 3 خطوں میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 110 ممالک میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے

1850338
کورونا ابھی ختم نہیں ہوا،احتیاط کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبرئیسوس نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس نے مختلف شکلوں میں پھر سر اٹھا لیا ہے۔

خبر کے مطابق، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبرئیس نے انکشاف کیا کہ دنیا کے 6 میں سے 3 خطوں میں کورونا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 110 ممالک میں کورونا وائرس کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو وائرس کی بی اے فور اور بی اے فائیو مختلف شکلوں سے چل رہے ہیں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریئس نے جنیوا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں اس کا انکشاف کیا کہ مختلف حالتوں میں مجموعی طور پر 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دنیا کے 6 میں سے 3 خطوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس شک میں نہیں رہنا چاہیے کہ کورونا وائرس ختم ہو گیا ہے یا ہونے والا ہے بلکہ یہ وبائی بیماری میں بدل رہی ہے ختم نہیں ہو رہی۔

سربراہ نے کہا کہ صرف حکومتوں، بین الاقوامی ایجنسیوں اور نجی شعبہ جات کے ٹھوس اقدامات سے ہی ہم بدلتے ہوئے مسائل کو حل کر سکتے ہیں ،وائرس کو جانچنے  کی ہماری صلاحیت خطرے میں ہے کیونکہ رپورٹنگ اور جینومک سیکونسز کم ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 12 ارب سے زیادہ ویکسین تقسیم کی جا چکی ہیں اور دنیا کے 75 فیصد طبی رضاکار اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں