انٹر نیٹ اور جدید ذرائع عوامی مطالبات کو سنجیدگی سےلینے میں معاون بن سکتے ہیں: چینی صدر
چینی صدر نے کہا کہ ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی امنگوں اور ان کے خیالات سے بہرہ آوری سمیت سیاسی زندگی اور ملکی ترقی میں ان کی شمولیت کےلیے پارٹی ارکان موثر کردار ادا کر سکتے ہیں
1848542

چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ہمیں اپنی عوام کے مطالبات کو انٹر نیٹ اور دیگر جدید ذرائع کے استعمال سے بہتر سمجھنا ہوگا۔
ژین ہوا خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر نے کہا ے کہ ہمیں عوامی خواہشات کا مزید احترام کرنے سمیت ان کےمطالبات کو سنجیدگی لینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی امنگوں اور ان کے خیالات سے بہرہ آوری سمیت سیاسی زندگی اور ملکی ترقی میں ان کی شمولیت کےلیے پارٹی ارکان موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ یہ ساری کوششیں جمہوریت پسندی کی بھی ایک مثال ہونگی۔