بل گیٹس کو بھی کورونا ہوگیا

بل گیٹس نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں

1825164
بل گیٹس کو بھی کورونا ہوگیا

مائیکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی بل گیٹس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں۔

ماہرین کی ہدایت پرمکمل صحت یاب ہونے تک  انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

 واضح رہے کہ بل گیٹس کے صحت کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے "بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن" نے جنوری میں کورونا وبا کے خلاف موثراقدامات کے لئے 150 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں