امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن کووڈ ویکسین کے استعمال کو محدود کر دیا گیا

J&J ویکسین کا استعمال 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں تک محدود ہے جن کے لیے دیگر ویکسین موزوں یا قابل رسائی نہیں ہیں

1823182
امریکہ میں جانسن اینڈ جانسن کووڈ ویکسین کے استعمال کو محدود کر دیا گیا

متحدہ امریکہ کے  فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ادارے  (ایف ڈی اے) نے  خون کے جماؤ کے خطرے کی بنا پر دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت کو محدود کردیا ہے۔

FDA کی طرف سے  جاری کردہ ایک بیان میں اعلان کیا گیا کہ J&J ویکسین کا استعمال 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں تک محدود ہے جن کے لیے دیگر ویکسین موزوں یا قابل رسائی نہیں ہیں، اور جو صرف J&J کو ترجیح دیتے ہیں۔

ایک غیر معمولی اور خطرناک کوایگولیشن حالت کا خطرہ جسے تھرومبوسس ود تھرومبوسائٹوپینیا سنڈروم (TTS) کہا جاتا ہے اور جو J&J کے کوویڈ 19 ویکسین کے بعد مریضوں میں دیکھا گیا ہے کو  اس حد میں تبدیلی کی وجہ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔

FDA نے اپنے بیان میں کہا ہے، "ہم تسلیم کرتے ہیں کہ J&J کی کووڈ ویکسین کا امریکہ اور عالمی برادری میں موجودہ وبائی ردعمل میں اب بھی ایک کردار ہے۔" لیکن آج کا فیصلہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمارے حفاظتی نگرانی کے نظام کی مضبوطی اور سائنس اور ڈیٹا ہماری مستقبل کی پالیسیوں کو وضع کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں