انگلینڈ میں تیزی سے پھیلتا وائرس کیا کوئی نئی عالمی وباء ہے

نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھیلنے والا پُراسرار ہیپاٹائٹس وائرس کم از کم 169 بچوں کو متاثر کر چکا ہے: عالمی ادارہ صحت

1817855
انگلینڈ میں تیزی سے پھیلتا وائرس کیا کوئی نئی عالمی وباء ہے

انگلینڈ میں دیکھے جانے والے پُر اسرار یرقان وائرس کو سبب معلوم نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے بعد نئی گلوبل وباء قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے پہلے 5 اپریل کو اسکاٹ لینڈ کے 10 سال سے کم عمر 10 بچوں میں اس وائرس کی نشاندہی ہوئی اور 8 اپریل کو انگلینڈ بھر میں 64 بچوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بعد ازاں یورپی ممالک سمیت اسرائیل اور امریکہ میں بھی اس وائرس کے کیس ریکارڈ ہونے لگے۔

21 اپریل سے عالمی ادارہ صحت کو برطانیہ سے 114، اسپین سے 13، اسرائیل سے 12، امریکہ سے 9، ڈنمارک سے 6، ایران سے 2، ہالینڈ اور اٹلی سے چار چار، ناروے اور فرانس سے دو دو اور بیلجیئم سے ایک ہیپاٹئٹس کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھیلنے والا یہ ہیپاٹائٹس وائرس کم از کم 169 بچوں کو متاثر کر چکا ہے اور وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ہیپاٹائٹس وائرس عام طور پر ایک ماہ سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کو متاثر کر رہا ہے، وائرس کے شدید اثرات کے نتیجے میں جگر ناکارہ ہونے کی وجہ سے 17 بچوں کو جگر کی منتقلی کی جا چُکی ہے۔

وائرس کی عام علامات میں پیٹ کا درد، اسہال اور قے شامل ہیں زیادہ تر کیسوں میں شدید بخار کی علامت نہیں دیکھی گئی۔

اس بیماری کو عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پُر اسرار قرار دیا جانا ذہنوں کو کورونا وائرس کے بعد نئی گلوبل وباء کے احتمال کی طرف مائل کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں