کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، یورپی یونین کمیشن

لیکن 100 ملین سے زیادہ یورپی باشندے ابھی تک غیر ویکسین شدہ ہیں یا صرف جزوی طور پر ویکسین شدہ ہیں

1804158
کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، یورپی یونین کمیشن

یورپی یونین کمیشن برائے صحت کی رکن سٹیلا کیریاکائیڈز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا جاری ہے اور کچھ رکن ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سٹیلا کیریاکیدس نے 24 فروری کو یورپی یونین کے وزرائے صحت کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کی، جہاں انہوں نے روس کی طرف سے شروع کی گئی یوکرین جنگ کے حفظان صحت پر اثرات  پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی 72 فیصد سے زیادہ آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے، 52 فیصد کو بوسٹر خوراک لگائی گئی  ہے، لیکن 100 ملین سے زیادہ یورپی باشندے ابھی تک غیر ویکسین شدہ ہیں یا صرف جزوی طور پر ویکسین شدہ ہیں۔

انہوںنے  یاد دلایا کہ کچھ رکن ممالک میں انفیکشن ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں، وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اور یورپی یونین کے بیشتر ممالک نے مقامی سطح کی وبا کے نظریے سے   پابندیاں ہٹا دی ہیں۔


 



متعللقہ خبریں