جرمنی امریکہ سے ایک سو ارب ڈالر کے ایف۔35 خریدے گا

جرمن وزارت دفاع کے پچھلے منصوبوں میں امریکی F-18 طیاروں کی خریداری شامل تھی

1795102
جرمنی امریکہ سے ایک سو ارب ڈالر کے ایف۔35 خریدے گا

گیا ہے کہ حکومتِ جرمنی  ٹورنیڈو طیاروں کی جگہ امریکہ سے F-35 لڑاکا طیارے خریدے گی۔

جرمن خبر رساں ادارے (DPA) کی خبر کے مطابق جرمن فوج 100 بلین یورو کے نئے جدید پروگرام کے دائرہ کار میں اپنی فضائیہ کو F-35 جنگی طیاروں سے لیس کرنا چاہتی ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن کے نئے F-35 لڑاکا طیارے ٹورنیڈو جنگی طیاروں کی جگہ لیں گے، جو 1980 سے جرمن فضائیہ میں استعمال ہو رہے ہیں اور یہ واحد جرمن طیارے ہیں جو امریکی جوہری بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار  F-35 کو زیادہ سے زیادہ 35 عدد تک  خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ٹورنیڈو جیٹ، جن کی دیکھ بھال اور مرمت میں مشکلات کا سامنا ہے  اسے  الیکٹرانک فضائی لڑائی، دشمن کی فضائی دفاعی پوزیشنوں میں خلل ڈالنے، اور حملہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا  ہے۔

جرمن وزارت دفاع کے پچھلے منصوبوں میں امریکی F-18 طیاروں کی خریداری شامل تھی، جسے  تا حال  تک جوہری ہتھیار نصب کرنے کی منظوری نہیں مل سکی ہے۔



متعللقہ خبریں