چین نے اسکینگ کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا

ربورٹ کو چین میں پہلی دفعہ متوقع 2022 موسم سرما اولمپکس کھیلوں کی تقریبات کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے

1768689
چین نے اسکینگ کرنے والا روبوٹ تیار کر لیا

چین کی شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے محققین کا تیار کردہ روبوٹ اسکینگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یونیورسٹی کے ٹویٹر پیج کی جاری کردہ ویڈیو کے مطابق اسکینگ کا اہل یہ ربوٹ نہایت روانی سے اسکینگ کرنے اور اسکینگ کے دوران توازن برقرار رکھنے کے تجربات سے کامیابی سے گزرگیا ہے۔ 

یونیورسٹی کی انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کئے گئے ایک اور اعلان کے مطابق مذکورہ روبوٹ سمارٹ سینسر، پلان اور فیصلے کی صلاحیتیں رکھتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک انسان کی طرف سے بذریعہ ریموٹ بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

اعلان کے مطابق ربورٹ کو چین میں پہلی دفعہ متوقع 2022 موسم سرما اولمپکس کھیلوں کی تقریبات کے لئے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں