امید ہے کہ کورونا ہنگامی حالت کا رواں سال میں خاتمہ ہوجائیگا، عالمی ادارہ صحت

۔ ایک نسل کو ایک بار پیش آسکنے والے اس بحران کے چھڑنے کے بعد شاید ہی ہم نے کوئی سبق سیکھا ہے

1767933
امید ہے کہ کورونا ہنگامی حالت کا رواں سال میں خاتمہ ہوجائیگا، عالمی ادارہ صحت

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہانس کلوگ کا کہنا ہے  کہ انہیں امید ہے کہ امسال کورونا وبا "ایمرجنسی" مرحلے سے باہر نکل جائے گی۔

کلوگ جنہوں نے یورپ میں کووڈ-19 کے پہلے ظہور کے دوسرے سال ایک تحریری بیان دیا تھا، ڈبلیو ایچ او کے یورپی خطے میں اس وبا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

کلوگ نے ​​یاد دلایا کہ یہ 24 جنوری 2020 کو فرانس میں کوویڈ 19 کے پہلے کیس کا پتہ لگانے کے ساتھ خطے میں داخل ہوا تھا۔ ایک نسل کو ایک بار پیش آسکنے والے اس بحران کے چھڑنے کے بعد شاید ہی کوئی سبق سیکھا گیا ہو۔

کلو گ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا  ہے کہ کوروناکے اومیکرون ویریئنٹ  نے یورپی خطے میں ڈیلٹا کی جگہ لے لی ہے، "یورپی خطے میں 31.8 فیصد کیسز اومیکرون سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ شرح گزشتہ ہفتے 15 فیصد تھی تو اس سے قبل کے ہفتے میں یہ شرح 6.3 فیصد تھی۔

انہوں نے مزید کہا  کہ  خطے  میں  ابتک 17 لاکھ  افراد وائرس سے  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اور اس وبا نے  بچوں کی تعلیم اور روحانی صحت کو بھی متاثر کیا ہے۔

 وبا کے فی الحال  ختم نہ ہونے کی طرف اشارہ  کرنے والے کلوگ نے  کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ  ہنگامی  حالات  سال 2022 میں نکتہ پذیر ہو جائیں گے  لیکن  اس معاملے میں  سکھ کا سانس لینا قبل از وقت ہو گا۔



متعللقہ خبریں