کینیڈ نے بھی فائزر کی کورونا دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی

یہ دوا 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے تاکہ کووِڈ 19 کے بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہونے والے کیسز کا علاج کیا جا سکے

1764369
کینیڈ نے بھی فائزر کی کورونا دوائی کے استعمال کی اجازت دے دی

کینیڈا کی وفاقی وزارت صحت نے فائزر کی تیار کردہ گولی کو کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "پاکسلووڈ" نامی دوا ملک میں کووڈ-19 کے خلاف استعمال کے لیے منظور شدہ پہلی نسخے کی دوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دوا 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے تاکہ کووِڈ 19 کے بیمار ہونے کا زیادہ خطرہ ہونے والے کیسز کا علاج کیا جا سکے۔

16 نومبر کو، فائزر نے امریکہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو کوویڈ 19 کے خلاف تیار کردہ  دوائی کے لیے درخواست دی تھی جسے ویکسین نہ لگوانے والے اور   درمیانی سطح کا  یا پھر زیادہ خطرہ والے مریضوں کے علاج معالجے  کے لیے استعمال کیا جائیگا۔

امریکی دوا ساز فرم  نے  اعلان کیا تھا کہ یہ دوائی  درمیانے اور بلند سطح کے خطرات کے حامل مریضوں  کے اسپتال  میں زیر علاج لیے جانے اور شرح موت    میں  89 فیصد  تک گراوٹ لا سکتی ہے۔

پاکسلووڈ نامی یہ دوائی    جسے کورونا  کے بر خلاف استعمال کیا جائیگا   کے استعمال کی امریکہ اور برطانیہ سمیت  بعض ممالک نے   منظوری دے دی تھی۔

 



متعللقہ خبریں