فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آمدو رفت کےلیے نقصان دہ ہے

امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی  پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ہوائی اڈے سے دور رکھا جائے

1764367
فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آمدو رفت کےلیے نقصان دہ ہے

امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے  نقصان دہ قراردےدیا ہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے  کہ وفاقی انتظامیہ برائے شہری ہوا بازی کی ہدایت کےمطابق، فائیو جی ٹیکنالوجی کو ہوائی اڈوں کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔

خط کے متن کے مطابق،  بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی  پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہٰذا انھیں ہوائی اڈے سے دور رکھا جائے ۔

خیال رہے کہ اس سے  قبل  فائیو جی ٹیکنالوجی  کے  جہازوں کے لیے  خطرہ بننے کے حوالے سے  کپتانوں کی عالمی تنظیم ایفالپا کی جانب سے بھی  خبردارکیا جاچکا ہے۔



متعللقہ خبریں