اومی کرون سے اموات بڑھ سکتی ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نےرپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تقریباً 55 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ اموات کی تعداد تقریباً اتنی ہی رہی جتنی پہلے تھی

1762095
اومی کرون سے اموات بڑھ سکتی ہیں: عالمی ادارہ صحت

امریکہ اور برطانیہ میں طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے اشارے مل رہے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے ہاں کرونا وائرس کی موجودہ لہر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

امریکہ میں اس ہفتے نئے مریضوں کی تعداد میں 78 فی صد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ یورپ میں یہ اضافہ 31 فی صد تھا۔

 طبی ماہرین کے لیے اطمینان کا ایک پہلو یہ ہے کہ اس مدت کے دوران اموات کی شرح میں 10 فی صد کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے کووڈ-19 کے نئے  واقعات میں سب سے زیادہ اضافہ جنوب مشرقی ایشیا میں ہوا جہاں یہ شرح 400 فی صد تک نوٹ کی گئی۔

سب سے زیادہ  واقعات بھارت، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش میں رپورٹ ہوئےلیکن اسی دوران کرونا وائرس کے باعث اموات میں 6 فی صد کمی ہوئی۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کے بارے میں جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تقریباً 55 فی صد اضافہ ہوا ہے، جب کہ اموات کی تعداد تقریباً اتنی ہی رہی جتنی پہلے تھی۔

گزشتہ دنوں ہفتہ وار رپورٹ میں اقوام متحدہ کے صحت کے ادارے نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ نئے  واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ اموات 43 ہزار سے زیادہ تھیں۔

اس سے قبل کے ہفتے میں دنیا بھر میں کرونا وائرس کے 95 لاکھ  متاثرین رپورٹ ہوئے تھے جسے  ادارےنے وبا کی سونامی کا نام دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں