امریکہ نے کورونا کے خلاف دوا کی ہنگامی طور پر اجازت دےدی

بتایا گیا ہے کہ" پیکسلووِڈ" نامی گولی طبیعت کی زیادہ خرابی سے بچنے کے لیے کورونا کے ایسے مریضوں کو دی جا سکتی ہے جن میں علامات شدید نہ ہوں

1751788
امریکہ نے کورونا کے خلاف دوا کی ہنگامی طور پر اجازت دےدی

امریکہ کی غذائی اور ادویاتی ادارے ایف ڈ اے نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ ایک دوا کورونا کے مریضوں کو دینے کی ہنگامی طور پر اجازت دے دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ" پیکسلووِڈ" نامی گولی طبیعت کی زیادہ خرابی سے بچنے کے لیے کورونا کے ایسے مریضوں کو دی جا سکتی ہے جن میں علامات شدید نہ ہوں۔

ایف ڈی اے کے مطابق یہ امریکہ میں پہلی ایسی دوا ہے جو ٹیبلٹ کی شکل میں ہے۔

یہ دوا مفت لیکن ڈاکٹر کے نسخے پر دی جائے گی۔

امریکی حکومت نے اس دوائی کے 10 ملین پیکٹس کی آرڈر دیا ہے جس کی قیمت 5.3 بلین ڈالرز بنتی ہے۔



متعللقہ خبریں