امریکہ، کورونا کے نئے واقعات میں 78 فیصد تک اومیکرون کا تعین
اومیکرون ملک میں ڈیلٹا اور دیگر ویریئنٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غالب ویریئنٹ بن گیا
متحدہ امریکہ میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرئینٹ نئے کیسسز میں 73 فیصد تک دیکھا گیا ہے۔
امریکی مرکز برائے امراض کنٹرول و سد باب کی جانب سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ملک میں ایک ہفتے کے دوران اومیکرون کے کیسز میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک کے علاقے، جنوب مشرقی، مڈویسٹ اور پیسیفک نارتھ ویسٹ ریاستوں میں 90 فیصد کیسز میں اومیکرون کا تعین ہوا ہے تو ملکی سطح پر یہ شرح 73 فیصد ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اومیکرون ملک میں ڈیلٹا اور دیگر ویریئنٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غالب ویریئنٹ بن گیا ہے۔
CDC کے اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے ہفتے امریکہ میں اومیکرون کے 650,000 سے زیادہ کیسز سامنے آئے تو نومبر کے آخر تک، 99.5 فیصد کیسز ڈیلٹا ویرئینٹ کے حامل تھے۔
سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر۔ روچیل والینسکی نے کہا کہ نئے اعداد و شمار دوسرے ممالک میں نظر آنے والے اومیکرون کیسسز میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں اور یہ تعداد تعجب انگیز نہیں ہے۔