امریکہ کا ہائپر سونک میزائل کا تجربہ تیسری بار بھِی ناکام
امریکی فضائیہ کے کافی عرصے سے زیر تجربہ AGM-183A قسم کے فضائی ہائیپر سونک میزائل نظام کا تجربہ تیسری باربھی ناکام ہو گیا ہے
1750544

امریکی فضائیہ کے کافی عرصے سے زیر تجربہ AGM-183A قسم کے فضائی ہائیپر سونک میزائل نظام کا تجربہ تیسری باربھی ناکام ہو گیا ہے۔
امریکی فضائیہ کی تجرباتی کمان گاہ کے شعبہ اسلحہ جات کے ڈاریکٹر جنرل ہیتھ کولنز نے وارزون نامی جریدے کو بتایا کہ پندرہ دسمبر کو ہم نے ہائپر سونک اسلحے کا تجربہ کیا جو کہ ناکامی سے دوچار رہاہے۔
جنرل کونلز نے بتایا کہ بی 52 ایچ بمبار طیارے پرنصب اے جی ایم-183 قسم کا میزائل نا معلوم وجہ سےطیارےسےعلیحدہ نہ ہوسکا جس کی وجہ سے یہ تجربہ ناکام رہا۔
واضح رہےکہ اس ہائپر سونک میزائل کا پہلا تجربہ اپریل اور دوسرا جون میں بھی ناکام ہوا تھا۔