افریقی ممالک پر سیاحتی پابندیاں غیرموثر ہونگی:گوٹیرس

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اومی کرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی

1741952
افریقی ممالک پر سیاحتی پابندیاں غیرموثر ہونگی:گوٹیرس

 اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ اوراس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اومی کرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔

سیکرٹری جنرل  کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ افریقی یونین کمیشن کے صدر  موسی فاقی محمد نے بھی افریقی ممالک کے لیے سیاحتی پابندیوں کی مذمت کی  ہے۔

جنوبی افریقہ میں 25 نومبر  کو اومی کرون نامی ایک وائرس کی نشاندہی عالمی ادارہ صحت نے کی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ سمیت دیگر افریقی ممالک کے لیے سیاحتی پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں