دفاعی صنعتی نمائش کولمبیا میں شروع

دارالحکومت بگوٹہ کے کنونشن سنٹر میں منعقدہ نمائش  میں ترکی سے دفاعی ٹیکنالوجی  انجنیئرنگ  اینڈ ٹریڈ ان کارپوریشن  فرم ، عسکری الیکڑونک  صنعت ، مکینا و کیمیا صنعتی فرم اور اوتو کار  حصہ لے رہی ہیں

1741440
دفاعی صنعتی نمائش کولمبیا  میں شروع

لاطینی امریکہ اور کیریبیئن کی سب سے بڑی  نمائش ’’ایکسپو ڈیفنسا دفاعی صنعتی نمائش 2021‘‘ ترکی کے تعاون سے کولمبیا میں منعقد ہو رہی ہے۔

دارالحکومت بگوٹہ کے کنونشن سنٹر میں منعقدہ نمائش  میں ترکی سے دفاعی ٹیکنالوجی  انجنیئرنگ  اینڈ ٹریڈ ان کارپوریشن  فرم ، عسکری الیکڑونک  صنعت ، مکینا و کیمیا صنعتی فرم اور اوتو کار  حصہ لے رہی ہیں۔

ایس ٹی ایم ترک فرم  نمائش میں عسکری سمندری پلیٹ فارم اور حربہ منی ڈراؤنز کا تعارف کرائے گی۔

یہ فرم  ترکی  کی ضروریات سے حاصل کردہ تجربات ، بیرون ملک دوست و اتحادی ممالک سے تعاون اور ٹیکنالوجی  کی منتقلی  کی بدولت  اپنی ساکھ کو مضبوط بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی۔

یہ فرم  جنوبی افریقہ سے لیکر مشرق بعید تک 20 سے زائد ممالک  میں تعاون ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تجارت کے فروغ کی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

ہوابازی، بحری اور دفاعی صنعت کے شعبہ جات  کی نئی مصنوعات اورخدمات کا تعارف کرائے جانے والی  نمائش  کی  ہزاروں کی تعداد میں  زائرین سیر کرنے آئیں گے۔



متعللقہ خبریں