نئی دہلی میں فضائی آلودگی بڑھ گئی،تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم

بھارت کے شہر نئی دہلی میں زہریلی آلودگی کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور تعمیراتی شبعوں کو بند کردیا جبکہ سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

1733626

خبر کے مطابق، نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ آئندہ 7 روز تک سرکاری ملازمین گھر سے کام کریں گے۔

بھارتی حکام کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق تعمیراتی شعبہ 4 روز تک بند رہے گا جو فضا میں آلودگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کی جانب سے منصوبہ ایسے وقت پر سامنے آیا جب بھارت کی عدالت عظمیٰ نے زہریلی اسموگ کے تناظر میں حکومت سے اپنے ہنگامی منصوبے کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ نجی دفاتر کے لیے  ہدایات جاری ہونگی کہ وہ بھی جس قدر ممکن ہوسکے گھر سے کام کریں۔

گزشتہ ہفتے دیوالی سے فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی اور نئی دہلی اور آس پاس کے علاقے بشمول گڑگاؤں، نوئیڈا اور غازی آباد میں سانس لینا بھی دوبھر ہوگیا۔

متعللقہ خبریں