ویکسین نہ لگوانے والوں میں موت کا خطرہ لگوانے والوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں میں وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں موت کا خطرہ ویکسین لگوانے والوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہے

1731454
ویکسین نہ لگوانے والوں میں موت کا خطرہ لگوانے والوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہے

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں میں وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں موت کا خطرہ ویکسین لگوانے والوں کے مقابلے میں 16 گنا زیادہ ہے۔

آسٹریلیا کے علاقے نیو ساوتھ ویلز کے ہیلتھ ڈیٹا کی مدد سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا وباء کے بعد 4 ماہ تک ہلاک ہونے والے 412 افراد میں ویکسین کورس مکمل کرنے والے مریضوں کی اموات کی تعداد صرف 11 تھی۔ ان متوفین کی عمریں بھی اوسطاً 82 سال کے لگ بھگ تھیں۔

انتہائی نگہداشت یونٹ کے مریضوں میں ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانے والوں کی تعداد صرف 3 فیصد تھی۔ علاوہ ازیں 16 جون سے 7 اکتوبر تک 61 ہزار 800 مریضوں میں کورونا کی تشخیص کی گئی جن میں سے 63 فیصد مریض ایسے تھے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ماہِ ستمبر میں، ویکسین نہ لگوانے والے مریضوں کی اموات کی شرح ویکسین لگوانے والے مریضوں کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ رہی۔

مذکورہ رپورٹ امریکہ کے ڈیزیز کنٹرول مراکز سے موصول ہونے والی رپورٹوں سے مشابہت رکھتی ہے۔


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں