آسٹریلیا: کورونا کے خلاف سخت پابندیاں ختم کر دی گئیں

آسٹریلیا نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی گئی سخت سرحدی پابندیوں کو قریب 600 روز بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے

1727470
آسٹریلیا: کورونا کے خلاف سخت پابندیاں ختم کر دی گئیں

آسٹریلیا نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لگائی گئی سخت سرحدی پابندیوں کو قریب 600 روز بعد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس نرمی کا اطلاق بیرون ملک سے آسٹریلیا کی حدود میں داخل ہونے والوں پر ہوگا۔

نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا سمیت آسٹریلیا کے دارالحکومت کينبرا اور ارد گرد کے علاقوں کے شہری اب اندرون ملک بغیر روک ٹوک سفر سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ کووڈ انیس کی مہلک بیماری کے پھیلاؤ کے سبب مارچ 2020 ء سے آسٹریلیا کی سرحدوں پر دنیا کے سخت ترین قوائد و ضوابط نافذ کیے گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں