گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز
ماہرین کے مطابق، اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو عالمی حدت میں دو عشاریہ سات سینٹی گریڈ تک کا اضافہ ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ اس اجلاس کو موسمیاتی بحران کے خلاف جنگ میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے

گلاسگو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں تقریبا دو سو ممالک کے وفود شریک ہیں۔
اس کانفرنس میں پیرس عالمی ماحولیاتی معاہدے کو نافذالعمل بنانے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
اس معاہدے کے تحت عالمی حدت کو دو سینٹی گریڈ کے نیچے تک محدود کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق، اگر فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو عالمی حدت میں دو عشاریہ سات سینٹی گریڈ تک کا اضافہ ممکن ہے یہی وجہ ہے کہ اس اجلاس کو موسمیاتی بحران کے خلاف جنگ میں بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ، سائنس دان اور ماحولیاتی کارکن پوری دنیا میں ماحولیاتی تحفظ کے سابقہ اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
متعللقہ خبریں

پیدائش سے قبل بھی کینسر میں مبتلا ہو سکنے کا تعین
دو ایپی جینیٹک صورتحال بعد کی زندگی میں کینسر کے خطرے کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں