ایف ڈی اے نے 5 تا 11 سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی
5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ۔ بائیون ٹیک ویکسین موزوں قرار
امریکہ میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔
ایف ڈی اے نے بچوں کو فائزر بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے جس کے بعد بچوں کو اگلے ہفتے سے ویکسین لگائے جانے کا امکان ہے۔
ایف ڈی اے نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر ۔ بائیون ٹیک ویکسین کو موزوں قرار دے دیا گیا ہے ، اس عمر کے بچوں کو ویکسینشن کے لیے راہ ہموار ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "کم از کم 5 سال کی عمر کے افراد میں ویکسین کے معلوم اور ممکنہ فوائد معلوم اور ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔"
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بچوں کے لیے خوراک کی مقدار 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے تجویز کردہ خوراک کا ایک تہائی ہے، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویکسین 5-11 سال کی عمر میں کووِڈ 19 کا سد باب کرنے میں تقریباً 91 فیصد موثر ہے۔