بین الاقوامی اداروں کی اپیل: پانی کے مسائل پر فوری توجہ دیں

بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے عالمی حکومتوں سے پانی اور ماحول کے معاملے میں فی الفور مشترکہ اقدامات کرنے کی اپیل

1726615
بین الاقوامی اداروں کی اپیل: پانی کے مسائل پر فوری توجہ دیں

بین الاقوامی تنظیموں نے عالمی حکومتوں سے پانی اور ماحول کے معاملے میں فی الفور مشترکہ اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

اطلاع کے مطابق عالمی میٹرولوجی آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس و ثقافت یونیسکو، عالمی ادارہ صحت، عالمی زرعی ترقیاتی فنڈ، اقوام متحدہ ماحولیاتی پروگرام، اقوام متحدہ ادارہ برائے اطفال یونیسیف، اقوام متحدہ یورپی اقتصادی کونسل اور گلوبل آبی شراکت داری تنظیموں کے حکام نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کے معاملے کی اہمیت پر ایک مشترکہ مراسلہ جاری کیا ہے۔

مراسلے میں 31 اکتوبر کو سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں متوقع اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے فریم ورک سمجھوتے کی 26 ویں فریقین کانفرنس سے قبل رکن ممالک کے حکام سے پانی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوعات کو ترجیحی اہمیت دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ "انسانوں اور ہمارے سیارے کو متاثر کرنے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کے پانی سے متعلقہ نتائج پر فوری غور کے لئے سریع اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور آبی ذرائع کے بہاو میں تبدیلی زمینی اور زیرِ زمین آبی وسائل کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ یہ صورتحال دنیا میں 920 ملین بچوں کو پانی کے قحط کا شکار کر سکتی ہے"۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے فریم ورک سمجھوتے کی 26 ویں فریقین  کانفرنس  31 اکتوبر سے 12 نومبر کی تاریخوں میں منعقد ہو گی اور اس میں تقریباً 140 حکام شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں