فائزر ویکسین 12 تا 18 سل کے بچوں کے لیے 93 فیصد تک مؤثر ثابت

نوجوان نفوس  کو ویکسین لگانے سے  وائرس کے پھیلاؤ کا زور ٹوٹے گا، سی ڈی سی

1722431
فائزر ویکسین 12 تا 18 سل کے بچوں کے لیے 93 فیصد تک مؤثر ثابت

 

امریکی فرم  فائزر ۔بائیون ٹیک  کی ویکسین کے 12 تا 18 سال کی عمر کے بچوں پر بھی  مؤثر ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی  مرکز برائے  کنٹرول و سد بابِ امراض  سی ڈی سی   نے  اپنے بیان  میں کہا ہے کہ نئی تحقیقات کے مطابق  فائزر۔ بائیون ٹیک ویکسین   12 تا 18 سال کے بچوں کو اسپتال میں زیر علاج لینے کے اعتبار سے  93 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے لیے جون  تا ستمبر کے دورانیہ میں19  اسپتال برائے اطفال   میں مریضوں پر تحقیقات کرنے والے سی ڈی سی نے  ویکسین نہ لگوانے والوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیے جانے والے اور زندگی کے بازی ہارنے والے ہونے کا تعین کیا ہے۔

سی ڈی سی  نے امریکہ میں 5 تا 11 سال کی عمر کے  بچوں کو ویکسین لگانے  کی تیاریاں کیے جانے والے ان ایام میں  نوجوان نفوس  کو ویکسین لگانے سے  وائرس کے پھیلاؤ کا زور ٹوٹنے اور  بچوں کو شدید بیمار ہونے سے بچانے   میں  بار آور ثابت ہونے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ تحقیقات اب تک کی تحقیقات  میں سب سے زیادہ   طاقتور  نوعیت کی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں