چین: لائٹ شو کے دوران ڈرون زمین پر گِرنا شروع ہو گئے

زینگ زو میں لائٹ شو کےدوران خراب ہونے والے ڈرون انسانوں کے اوپر آ گِرے

1714908
چین: لائٹ شو کے دوران ڈرون زمین پر گِرنا شروع ہو گئے

چین کے شہر زینگ زو میں لائٹ شو کےدوران خراب ہونے والے ڈرون انسانوں کے اوپر آ گِرے۔

زینگ زو میں 200 کے قریب ڈرون طیاروں کے ساتھ کئے گئے لائٹ شو میں دلچسپ لمحات پیش آئے۔

شائقین کے ریکارڈ کئے گئے مناظر کے مطابق ایک شاپنگ سینٹر کے قریب نیلی روشنیوں کے ساتھ مظاہرہ کرنے والے ڈرون طیارے اچانک زمین پر گرنا شروع ہو گئے۔

بعض ڈرون سڑک کے کنارے پارک کی گئی گاڑیوں سے ٹکرائے، شائقین نے اِدھر اُدھر محفوظ جگہوں پر پناہ لے کر خود کو بچایا۔

لائٹ شو کو تقریباً 5 ہزار افراد دیکھ رہے تھے۔ چین ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثہ "آپریشنل" غلطی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ماہِ مئی میں بھی ملک کے جنوب مغربی علاقے چینگ دو میں مظاہرے کے دوران 17 ڈرون گِر گئے تھے۔ پولیس تحقیقات میں سگنل کو خراب کرنے والے آلات کے استعمال کی نشاندہی ہوئی تھی۔


ٹیگز: #ڈرون , #چین

متعللقہ خبریں