ادلیب میں کورونا کے واقعات میں 170 فیصد سے اضافہ باعثِ تشویش ہے، اقوام متحدہ

دلیب میں روزانہ 1000 سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں اور  گزشتہ ایک  مہینے میں کوویڈ 19 کیسز میں 170 فیصد اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے

1713682
ادلیب میں کورونا کے واقعات میں 170 فیصد سے اضافہ باعثِ تشویش ہے، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ  نے اطلا ع دی ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے ادلیب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں  ایک ماہ  میں 170 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں حالیہ بڑھتے ہوئے تنازعات، معاشی بحران اور کورونا وبا  کی وجہ سے شمال مغربی شام میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش لا حق ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ادلب کے جنوب میں فضائی حملے تیز ہو گئے ہیں اور علاقے میں افراتفری مچ رہی ہے، فرحان حق نے کہا کہ کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافہ بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ادلیب میں روزانہ 1000 سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں اور  گزشتہ ایک  مہینے میں کوویڈ 19 کیسز میں 170 فیصد اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔

ادلیب کے عوام کے محض تین فیصد کو کورونا ویکسین لگنے کا ذکر کرتے ہوئے  ترجمان نے بتایا کہ  16 لاکھ افراد کے مقیم ہونے والے کیمپوں میں   وبا کے سرعت سے پھیلاؤ پر ہم خدشات رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں