روس میں کورونا کے یومیہ ریکارڈ کیسسز

23 ستمبر کو 21 ہزار سے تجاوز کرنے والے یومیہ کیسز کی تعداد 29 ستمبر کو 22 ہزار 430 اور کل 23 ہزار 888 بتائی گئی

1713352
روس میں کورونا کے  یومیہ ریکارڈ کیسسز

روس میں ، نئی قسم کے کورونا وائرس وبا کے آغاز کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران "سب سے زیادہ یومیہ " اموات ریکارڈ کی گئیں۔

روسی مرکز برائے کورونا وائرس انفیکشن کنٹرول اور روک تھام کے بیان کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وبا کے آغاز کے بعد سے اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے، اور وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 42 ہزار 228 ہوگئی ہے۔

24 دسمبر 2020 کو 29 ہزار 935 افراد میں وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی اس کے بعد  پہلی بار اتنی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ، جبکہ ستمبر کے آغاز میں روزانہ کیسز کی تعداد 19 ہزار سے کم تھی۔

23 ستمبر کو 21 ہزار سے تجاوز کرنے والے یومیہ کیسز کی تعداد 29 ستمبر کو 22 ہزار 430 اور کل 23 ہزار 888 بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں