کورونا وائرس مزید چند سال ہمارے ساتھ رہے گا: ڈاکٹر اوزلیم تورے جی
وباء اس وقت کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔ انسانوں کو وائرس کا خوف اپنے اوپر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔ یہ وائرس مزید چند سال ہمارے ساتھ رہے گا: ڈاکٹر اوزلیم تورے جی

جرمنی میں کورونا وائرس ویکسین بنانے والی کمپنی بائیون ٹیک کے بانیوں میں سے ڈاکٹر اوزلیم تورےجی نے کہا ہے کہ دنیا کو کووِڈ۔19 سے خوفزدہ رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈاکٹر اوزلیم نے "دی سی این بی سی کنورسیشن" نامی پروگرام میں کووِڈ۔19 وباء اور ویکسین کے موضوعات پر بیانات جاری کئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وباء اس وقت کنٹرول میں آنا شروع ہو گئی ہے۔ انسانوں کو وائرس کا خوف اپنے اوپر مسلط نہیں کرنا چاہیے۔ یہ وائرس مزید چند سال ہمارے ساتھ رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بائیون ٹیک، وائرس کے موجودہ ویرئینٹوں کا جائزہ لے رہی ہے اور مستقبل میں مزید ویرئینٹوں کی بھی توقع ہے۔ موجودہ ویرئِنٹوں کے ساتھ مقابلے کے لئے قوت مدافعت کو تقویت دینے والی ویکسین کی خوراکیں تنہا تحفظ فراہم کرتی دکھائی نہیں دیتیں۔ لہٰذا مستقبل میں قوتِ مدافعت کو سنبھالا دینے کے لئے ہر 12 سے 18 ماہ میں ویکسین لگوائی جا سکے گی۔
متعللقہ خبریں

ترک شہر قارس میں موسم سرما جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں
جنگی مشقوں میں رمنی، اٹلی، آذربائیجان، قازقستان اور انگلینڈ سمیت 17 ممالک کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں