فائزر نے کورونا میڈیسن پر انسانی تجربات شروع کر دیے
تجربات کی گئی ادویات کے کامیاب رہنے کی صورت میں وائرس کے پھیلاؤ کا سد باب کیا جا سکے گا
امریکی فرم فائزر نے اطلاع دی ہے کہ کورونا وائرس دوائی پر تجربات و تجزیات شروع کر دیے گئے ہیں۔
فائزر اینٹی وائرل دوائی کے کلینکل تجربات کورونا ہونے والے اور اس کے اثرات نمایاں ہونے والے افراد سمیت ایک ہی گھر میں مقیم 18 سال اور اس سے زائد کی عمر کے 2 ہزار 660 افراد پر کیے جائیں گے۔
فائزر ورلڈ ریسرچ، ڈویلپمنٹ ایند میڈیسن فکیلٹی کے چیئر مین میخائل دولسٹن کا کہنا ہے کہ ’’پوری دنیا کو اپنے زیر اثر لینے والے کورونا وائرس کو قابو میں لینے والی ویکسین کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کے برخلاف باقاعدہ ادویات کو بھی فروغ دینا لازمی ہے۔ ‘‘
ڈولسٹن کا کہنا تھا کہ تجربات کی گئی ادویات کے کامیاب رہنے کی صورت میں وائرس کے پھیلاؤ کا سد باب کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ فائزر سے قبل مرک اور روشے نے کووڈ۔19 کا سد باب کرنے والی دوائی تیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔