قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے 400 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا عندیہ

صاف توانائی میں سرمایہ کاری سے اربوں کی تعداد میں انسانوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا، گوٹریس

1710402
قابل تجدید توانائی کے حصول کے لیے 400 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا عندیہ

اقوام متحدہ انرجی سمٹ میں، حکومتوں اور نجی شعبے نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو بڑھانے کے لیے 400 بلین ڈالر سے زیادہ کی فنانسنگ اور سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی کے مباحثوں کے دائرہ میں منعقد ہونے والے انرجی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی بحران کو روکنے اور عالمی توانائی کی غربت کو ختم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے وسائل کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ تقریبا 7 760 ملین افراد کو بجلی تک رسائی حاصل نہیں ہے، گوٹیرس نے کہا کہ صاف توانائی میں سرمایہ کاری سے اربوں کی تعداد میں انسانوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہوگا، اور صاف توانائی موسمی  تباہ کاریوں کا سد باب کرنے  کا بہترین طریقہ  بھی ہے۔

اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع روایتی ایندھن کے شعبے سے 3 گنا زیادہ روزگارکا موقع فراہم کرتے ہیں ، گوٹیرس نے کہا جب تک کہ کاربن کے اخراج میں تیزی سے کمی نہ لائی گئی تو کہ آئندہ 10 برسوں میں  عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے  کو  2 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنے کا ہدف پورا نہیں ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں