کورونا ویکسین پربھروسے کے لیے سوشل میڈیا نہیں مصدقہ معلومات پر غورکیا جائے:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کہ کورونا ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا کے بجائے مصدقہ بیانات پر بھروسہ کیا جائے

1708717
کورونا ویکسین پربھروسے کے لیے سوشل میڈیا نہیں مصدقہ معلومات پر غورکیا جائے:عالمی ادارہ صحت

کورونا ویکسین  کی مخالفت کرنے والوں کو سوشل میڈیا  کے بجائے مصدقہ معلومات پر بھروسہ کرنا چاہیئے۔

 عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اناطولیہ ایجنسی کے سوالوں کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کافی موثر ہے مگر افسوس کہ ہسپتالوں میں  داخل  99 فیصد لوگ انتہائی کرب کی حالت میں موت کی نیند سو جاتے ہیں جہاں  ویکسین لگوانے والوں کی اکثریت  ہے۔

ہیرس نے بتایا کہ ویکسین کی دستیابی کے باوجود ایسے ممالک ہیں جہاں اس کے خلاف مہم جاری ہے ،میرا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا کے بجائے مصدقہ بیانات پر بھروسہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے کی ویب سائٹ پر ویکسینز  اور ان کے فوائد سے متعلق تمام معلومات موجود ہیں۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں