نیوزی لینڈ نے کورونا تدابیر میں پھر اضافہ کر دیا

نیوزی لینڈ ،کووِڈ۔19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بر سرپیکار ہے اور ملک میں جاری کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کا دورانیہ ایک دفعہ پھر بڑھا دیا گیا ہے

1705753
نیوزی لینڈ نے کورونا تدابیر میں پھر اضافہ کر دیا

نیوزی لینڈ میں کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کی مدت میں دوبارہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ ،کووِڈ۔19 کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بر سرپیکار ہے اور ملک میں جاری کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر کا دورانیہ ایک دفعہ پھر بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابل اختیار کردہ تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر آک لینڈ میں مکمل لاک ڈاون کی مدت کل نصف شب کو ختم ہو رہی ہے۔  مکمل لاک ڈان کی مدت کو بڑھا کو 21ستمبر بروز منگل  اور مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 59 منٹ تک کردیا گیا ہے۔ شہر میں چوتھے درجے کی تدابیر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہیں گی۔

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں پابندیوں کو دوسرے درجے پر رکھا جائے گا اور 20ستمبر کو ملک بھر میں نافذ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کووِڈ۔19 کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والا ملک ہے۔

ملک میں کورونا کیسوں کی تعداد 3 ہزار 949 اور اموات کی تعداد 27 ریکارڈ کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں