امریکہ نے اسکولوں کے اساتذہ کو ویکسین لگوانے کا پابند کر دیا

نیویارک میں اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا پابند کر دیا گیا

1696199
امریکہ نے اسکولوں کے اساتذہ کو ویکسین لگوانے کا پابند کر دیا

امریکہ کے شہر نیویارک میں اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کو کورونا ویکسین لگوانے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

امریکہ کے محکمہ خوراک و ادویات  FDA کے فائزر بائیون ٹیک  کی کووِڈ۔19  ویکسین کے مکمل استعمال  کی منظوری  دینے کے بعد نیویارک کے بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو  نے سرکاری اسکولوں کے پورے عملے پر 27 ستمبر تک ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کی پابندی لگا دی ہے۔

اگرچہ ویکسین نہ لگوانے والے اسکول عملے کے لئے متواتر ٹیسٹ کروانے جیسی کوئی متبادل ترجیح  پیش نہیں کی گئی لیکن  حکم عدولی کی صورت میں کسی قسم کی پابندیوں  کے اطلاق کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ نیویارک میں ایک ملین کے قریب طالبعلم 13 ستمبر سے اسکول جانا شروع کر دیں گے۔

 


ٹیگز: #ویکسین

متعللقہ خبریں