یورپی یونین: ترکی کا کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ ہمارے سرٹیفیکیٹ کے ہم پلّہ ہو گا

ترکی، شمالی مقدونیہ اور یوکرائن کے کورونا ویکسین سرٹیفیکٹوں کو تسلیم شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹوں کے ہم پلّہ سمجھا جائے گا: یورپی یونین کمیشن

1694006
یورپی یونین: ترکی کا کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ ہمارے سرٹیفیکیٹ کے ہم پلّہ ہو گا

یورپی یونین نے ترکی سمیت 3 ممالک کا کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن نے کہا ہے کہ ترکی، شمالی مقدونیہ اور یوکرائن کے کورونا ویکسین سرٹیفیکٹوں کو تسلیم شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹوں کے ہم پلّہ سمجھا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 20 اگست سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ اس تاریخ سے مذکورہ تینوں ممالک، یورپی یونین ویکسین سرٹیفیکیٹ سسٹم سے منسلک ہو جائیں گے۔ ان ممالک کاجاری کردہ ویکسین سرٹیفیکیٹ "یورپی یونین ڈیجیٹل کووِڈ۔19 سرٹیفیکیٹ"  کی شرائط کا حامل ہو گا اور یورپی یونین ممالک میں قبول کیا جائے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ تینوں ممالک بھی یورپی یونین کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کریں گے۔ یہ اطلاق دو طرفہ شکل میں محفوظ سیاحت میں آسانی پیدا کرے گا۔

ویکسین کی دو خوراکوں کا کورس مکمل کرنے والے خواتین و حضرات ہیلتھ انٹر نیٹ سائٹس 'ای۔نبض' اور 'ایچ ای ایس' سے ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کا وباء کے دنوں میں سیاحت میں سہولت پیدا کرنے کے لئے جاری کردہ ویکسین سرٹیفیکیٹ یکم جولائی کا نافذ العمل ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں