اٹھارہ سالہ شہریوں کے 70 فیصد سے زائد کو ویکسین لگا دی گئی ہے: وزیر صحت

کورونا وائرس ویکسین مہم میں18 سال اور اس سے زائد عمر کی آبادی کے 70 فیصد سے زائد کو  ویکسین لگائی جا چکی ہے: وزیر صحت فخر الدین قوجا

1690845
اٹھارہ سالہ شہریوں کے 70 فیصد سے زائد کو ویکسین لگا دی گئی ہے: وزیر صحت

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین مہم میں18 سال اور اس سے زائد عمر کی آبادی کے 70 فیصد سے زائد کو  ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں قوجا نے کہا ہے کہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے 70 فیصد سے زائد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جا چکی ہے۔

 ہمارا ویکسین پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ میں  اپنے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جو ایک طرف کورونا ویکسین مہم چلا رہے ہیں اور دوسری طرف  پیچیدہ بیماریوں کے مریضوں  کا علاج  کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں