سرطان اور اعضا کی پیوند کاری کے حامل افراد کو کورونا کی تیسری خوراک کا مشورہ

اس سے پیشتر  فرانس اور اسرائیل جیسے ممالک میں بھی حفظان صحت کے حکام نے اسی طرح کا فیصلہ کیا تھا

1690730
سرطان اور اعضا کی پیوند کاری  کے حامل افراد کو کورونا کی تیسری خوراک کا مشورہ

متحدہ امریکہ  کے ادارہ برائے خوراک و ادویات ایف ڈی اے نے جسمانی اعضا کی پیوند کاری  کرانے والے افراد ، سرطان اور دیگر امراض کے باعث نظام  مدافعت کے کمزور ہونے والے مریضوں کو کورونا سے  بچاؤ کے لیے  ویکسین کی تیسری خوراک بھی لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

ایف ڈی اے  سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تیسری خوراک کو دوسری خوراک سے کم از کم 28 دنوں بعد لگوانے کا کہا گیا ہے۔

ایف ڈی اے کی اس مشورے  کے بعد  امریکی مرکز برائے کنڑول ِامراض و سدباب  سی ڈی سی  کی مشاورتی کمیٹی میں  بھی  قوت مدافعت کمزور ہونے والے مریضوں کو کورونا کی تیسری خوراک لگوانے  کا فیصلہ متوقع ہے۔

اس سے پیشتر  فرانس اور اسرائیل جیسے ممالک میں بھی حفظان صحت کے حکام نے اسی طرح کا فیصلہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں